بھارت مسلمان اقلیتوں کو تحفظ اور برابر حقوق فراہم کریں۔امجد علی خان نیازی

Spread the love

بھارت میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ بھارت مسلمان اقلیتوں کو تحفظ اور برابر حقوق فراہم کریں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے مسلمان خاتون سے نقاب کھینچی گئی جس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے عمل سے دو قومی نظریہ دوبارہ یاد آگیا انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی برابر حقوق کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہے ایسے واقعات اور حرکت شرم ناک ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارت میں مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیخلاف سخت کارروائی کریں اور مسکمان اقلیتوں کی حقوق کی پامالی پر سخت نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں