گزشتہ روز بھارت کے صوبہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔عبدالغفور چوہان

Spread the love

چیرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ گزشتہ روز بھارت کے صوبہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

اس قسم کے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے میں نہیں ہونے چاہئیں، یہ عمل قابلِ مذمت اور انتباہی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف پوری دنیا کے سامنے واضح ہے
پورے پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل ھے، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔عبدالغفور چوہان نے مزید کہا کہ بھارت میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ سکھوں اور نچلے درجے کے ہندوؤں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم دنیا کے سامنے آ چکے ہیں،

مگر بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بطور مسلمان ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی مذہب کے فرد کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔
مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام عالمی ذمہ داری ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں