وزیرآباد(نامہ نگار) گھر سے آٹا لینے کے لیے محلہ کی دوکان تک جانے والا نوجوان 2 ہزار کا چالان کروا بیٹھا ،والدہ بچوں کو پالنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے بمشکل آٹا اکٹھا کرنے کے لیے رقم جمع کی وہ بھی ٹریفک وارڈن کے جرمانے کی نذر ہو گئی خدا را وزیر اعلی پنجاب اندرون شہر اور گلی محلوں میں تو عوام کو جرمانوں سے نجات دلوا دیں خاتون کی اپیل
حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک پولیس کو نوٹس اور کارکردگی بہتر نہ کرنے کے احکامات کے بعد ٹریفک وارڈنز نے چالان مہم انتہائی تیز کر دی ہیلمٹ ،لائسنس ،رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ و چین کوور کے معاملات پر شہریوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے گذشتہ روز لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والی حاجی پورہ کی رہائشی خاتون (ع) کے نوجوان بیٹے علی شان کو والدہ نے محلہ کی دوکان پر آٹا لینے بھیجا بچے نے ہیلمٹ نہ پہن رکھا تھا حاجی پورہ چوک میں ناکہ لگائے ٹریفک وارڈن نے نوجوان کو 2 ہزار روپے کا چالان کر دیا خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بمشکل گھر کا گذر بسر کرتی ہے اور تھوڑی تھوڑی رقم اکٹھی کر کے آٹے کے لیے پیسے جمع کیے لیکن وہ بھی ٹریفک وارڈنز کی مہربانی سے جرمانہ کی نذر ہو گئے خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ کم ااز کم گلی محلہ جات و اندرون شہر تو ہیلمٹ و چالان پر نرمی برتی جائے دوسری جانب اہل حاجی پورہ ،سکندر پورہ ،گوندل پورہ اور شہر سے جڑے محلہ جات کے باسیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں ہیلمٹ کی پابندی پر نرمی برتی جائے اور حاجی پورہ چوک یا اندرون شہر ناکہ جات سے شہریوں کو امان دی جائے نجی کام کے سلسلہ میں گلی محلہ جانے والے شہری بھی ٹریفک وارڈنز کا تختہ مشق بنے ہوے ہیں جبکہ حاجی پورہ چوک میں دوکانداروں اور ہوٹل مالکان نے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ناکہ لگانے پر سخت احتجاج کیا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حاجی پورہ چوک ناکہ کی وجہ سے سارا دن گاہک کا انتظار کرتے گذر جاتی ہے لوگ ڈرتے ہوے ہماری دوکانوں کا رخ نہیں کرتے روزانہ کے اخراجات ملازمیں کی تنخواہ اور کرایہ جات کا کہاں سے انتظام کریں دوکانداروں نے چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
