وزیر آباد (نامہ نگار ) دنیا میں ہر جگہ انسان کو اختیار ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکتا ھے اور اپنی مرضی کے مطابق لباس پہن سکتا ہے بھارتی صوبہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمٰن نے کہا کہ نتیش کمار کی شرمناک حرکت پر پوری دنیا میں احتجاج کیا جا رہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان زندہ اور متحد ہیں انہوں نے مذید کہا کہ نتیش کمار کی یہ حرکت دنیا کی بدترین مثال ہے اس سے بڑی دہشتگردی ہو نہیں سکتی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ھے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل فورم پر بھارت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں.
