پاکستان پیپلزپارٹی مڈلینڈز کے صدر چوہدری شاہنواز نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی برمنگھم برانچ کو دو سال قبل باضابطہ طور پر تحلیل (برخاست) کر دیا گیا تھاان کے مطابق اس فیصلے کے بعد برمنگھم میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کوئی تنظیمی برانچ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی فرد کو پارٹی کے کسی عہدے کے ساتھ اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہے۔
چوہدری شاہنواز کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جا چکا ہےتاہم اس کے باوجود اگر کوئی شخص خود کو پیپلزپارٹی برمنگھم کا عہدیدار ظاہر کرتا ہے یا اپنے نام کے ساتھ پارٹی عہدہ استعمال کرتا ہے تو یہ غیرقانونی اور غیر آئینی عمل تصور کیا جائے گاانہوں نے سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کے خلاف پارٹی پالیسی اور قانونی تقاضوں کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک منظم اور آئینی جماعت ہےجس میں تنظیمی ڈھانچے اور عہدوں کا تعین پارٹی کے مرکزی اور علاقائی فیصلوں کے تحت کیا جاتا ہےکسی بھی فرد یا گروہ کو ذاتی طور پر پارٹی کے نام یا عہدوں کے استعمال کا اختیار حاصل نہیں۔
چوہدری شاہنواز نے پارٹی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط معلومات، غیر مستند بیانات یا خودساختہ عہدوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مستند پارٹی پلیٹ فارم اور قیادت کی جانب سے جاری کردہ بیانات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں مڈلینڈز ریجن میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لیے مشاورت جاری ہےاور کسی بھی نئی تنظیم یا برانچ کے قیام کا اعلان صرف پارٹی کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی کیا جائے
