وزیرآباد (نامہ نگار) کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں کھیل معاشرتی فلاح و بہبود کے ضامن ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کے تعمیر و کردار شخصیت میں روح ورواں کا کردار ادا کرتی ہے کھیل طلباء کی ذہنی تشکیل نو کا فریضہ ادا کعتے ہیں انہیں امن برداشت تعاون اور رواداری کا درس دیتی ہیں جو تعلیمی ادارے اپنے طالب علموں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کرتے ہیں وہ بہترین رزلٹ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر محمد عمران بھٹی اور ہمدان عمران بھٹی نے دی ایجوکیٹرز سکول کے سالانہ سہورٹس گالا کے فائنل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہیڈ مس سندس بٹ ، ڈپٹی ہیڈ میم عطرت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں اعلی کارکردگی طلباء نے دکھائی ہے انہیں ٹریننگ دینا کوئی آسان کام نہیں یہ اساتذہ کی محنت ہی ہے جس وجہ سے طلباء و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
