نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نےمیاں بیوی کو لوٹ لیا،

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نےمیاں بیوی کو لوٹ لیا، طلائی زیوارات و دیگر سامان لیکر فرار۔سول جج مجتبی نور کا ریڈر علی رضا شیخ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر دو عدد طلائی انگوٹھیاں اور ایک کڑا، موبائل فون ، پرس چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں