

سکندر ملک
سپورٹس گالا2025۔
الحمدللہ اج شب عبداللہ گرائمر سکول کیمپس میں سپورٹس گالا 2025″ کے نام سے ایک شاندار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانوں کا استقبال سکول کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور گلدستہ پیش کیا ۔فیتا کاٹا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی سوشل ورکر انٹرنیشنل ڈاکٹر ولی اف سویزا لینڈ ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عدنان شکر گرایا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ۔الائیڈ سکول گروپ کیمپس ڈائریکٹرچوہدری حافظ عاطف صاحب ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم اور کھیلوں پر زور دیا ۔طلبہ نے اپنی صلاحیت، محنت اور تخلیقی جوہر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پروگرام میں ڈرامہ، مشاعرے، مزاحیہ اسکیچز، روایتی رقص اور دیگر تخلیقی آئٹمز پیش کیے گئے جن کا مقصد طلبہ کی شخصیت نکھارنا اور خوداعتمادی کو فروغ دینا تھا۔ ہمیشہ سے تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ ادارہ کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتا جو اس کے وقار کے منافی ہو درحقیقت، سپورٹس گالا 2025 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان تخلیقی، مہذب اور باوقار انداز میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ہنر بخوبی جانتے ہیں پروگرام میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بچے اور بچیوں کوکپ اور میڈل دیے گئے ۔فیمیل ٹیچروں کو شیلڈ سے نوازا گیا ۔اور اخر میں چیف ایگزیکٹو پرائیویٹ سکول چوہدری عدنان شکر گو رایا نے انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
