دو بار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے چوہدری محمد نواز وڑائچ:ڈی آئی جی (ریٹائرڈ)

Spread the love

رپورٹ (مرزا طارق محمود )
بہترین استاد، اپ رائٹ پولیس آفیسر اور نفیس شخصیت

گجرات کے سپوت اور ہمارے استادِ محترم کا گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات سے بطور لیکچرار (میتھمٹیکس) شروع ہو کر ڈی آئی جی پولیس پر ختم ہونے والا شاندار سفر ایک سیلف میڈ انسان کی عظیم جدوجہد سے عبارت ہے.

پروفیسر محمد نواز وڑائچ صاحب گجرات کے گاؤں کُلاچور میں 1955ء میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سے لیکر ایم ایس سی میتھس کے امتحانات شاندار کارکردگی سے پاس کیے.

عملی زندگی کا آغاز پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرار ملازمت سے کیا، 1989ء میں دوبارہ مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد پولیس سروس میں بطور اے ایس پی اپنی سروس اپنی کا آغاز کیا، اس دوران وہ لاہور ملتان، شیخوپورہ، اور نارووال میں ASP/SP/SSP تعینات رہے.

2010ء میں ڈی آئی جی پروموٹ ہونے کے بعد ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور، آر پی او, فیصل آباد اور آر پی او ڈی. جی. خان بھی تعینات رہے.

نومبر 2015 میں اپنی آخری تعیناتی بطور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس سروس سے وہ رئٹائرڈ ہو گئے. انکی رئٹائرمنٹ کی تقریب میں اس وقت کے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایمانداری اور پروفیشنلزم کا سمبل قرار دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انکا یہ کردار پولیس فورس کے لیے Source of inspiration
رہے گا.

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پروفیسر نواز صاحب نے 2 دفعہ CSS کے امتحانات پاس کیے .. پہلی دفعہ کامیاب ہونے کے بعد وہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ITO لگے، کچھ عرصہ وہاں کام کرنے کے بعد والد صاحب کی شدید خواہش پر، جنھیں بیٹے کو پولیس آفیسر دیکھنے کی آرزو تھی، کے احترام میں دوبارہ مقابلے کا امتحان دیا، اس دفعہ خوش قسمتی سے میرٹ میں پولیس گروپ انکے حصے میں آیا..
پولیس سروس میں وہ اے ایس پی سے شروع ہو کر نومبر 2015 میں بطور DIG پنجاب پولیس رئٹائرڈ ہو گئے..

میں نے اپنے کالج کے زمانے (1982-85) ذاتی حوالے سے انہیں انتہائی سادہ، کم گو، مگر ذہانت کے اعتبار سے بہت اعلٰی معیار کی بلندیوں پر پایا. میرے ایک دوست Nadeem Sharif کے تو وہ ہمیشہ سےسپر آئیڈیل رہے ہیں.

ماشاءاللہ… اب وہ مختلف حثئیتوں(پروفیسر، انکم ٹیکس آفیسر، ڈی آئی جی پولیس) میں اپنے کئرئیر کی ایک لمبی، شاندار اور کامیاب اننگز کھیل کر رئٹائر ہوچکے ہیں.

خواہش ہے کہ وہ اپنے طویل دورانیے پر مشتمل عرصہ ملازمت کے تجربات اور مشاہدات پر مشتمل اپنی سوانح عمری یا دیگر کوئی کتاب لکھیں، جو نئے آنے والے ینگ آفیسرز کے ساتھ ساتھ تاریخ، سیاست اور صحافت کے طالب علموں کے لیے بھی روشنی کا باعث بن سکے.

انکے ایڈووکیٹ صاحبزادے وقار نواز وڑائچ نے میری معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ “ابو کی رئٹائرمنٹ کے بعد انکی خدمات کے اعتراف میں پنجاب کے صوبائی محتسب نے انہیں سرگودھا ڈویژن کے لیے اپنا ایڈوائزر مقرر کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد اضلاع کے لیے بھی صوبائی محتسب پنجاب کے لیے بطور مشیر کام کرتے رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں