ادبی تنظیم گفتار نے امسال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےسوہدرہ میں دسمبر کے سرد موسم میں مشاعرہ کا انعقاد کیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
ادبی تنظیم گفتار نے امسال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےسوہدرہ میں دسمبر کے سرد موسم میں مشاعرہ کا انعقاد کیا۔صدارت کے منصب پر جناب رانا غلام محی الدین (اوکاڑہ) تشریف فرما تھے۔ جناب عاطف کمال رانا(گوجرانوالہ) مہمانِ خصوصی کی نشست پر متمکن تھے۔ مہمانانِ اعزاز کے طور پر امجد شریف(گوجرانوالہ) ، شہزاد واثق(لاہور)، مظہرالحق(گکھڑ)، شاہد فیروز(گوجرانوالہ)، مکرم حسین(گوجرانوالہ) اور علی احمد(گجرات) شریک ہوئے۔مذکورہ بالا شعرائے کرام کے علاوہ ندیم اصغر، آفتاب احمد آفتاب، نوید اقبال،عامر رفیق عامر، اسد عباس راز اور عصمت اللہ سیکھو نے اپنا کلام سنایا۔مقامی شعرا میں راقم الحروف کے علاوہ مہر خالد مجید، ارشد مٹو، عثمان ہمایوں ، احتشام علی شام ، حسنین خالد اور منیب ربانی نے اپنا تازہ کلام سنا کے خوب داد سمیٹی۔
مشاعرہ کی خاص بات یہ تھی کہ انتہائی سرد موسم کے باوجود سوہدرہ کے باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے آخری شاعر تک جم کر مشاعرہ سنا، دل کھول کر داد دی اور یہ ثابت کیا کہ سوہدرہ میں ادبی سرگرمیوں کو بھرپور پزیرائی ملتی ہے۔
ہم مہرریاض شکوریہ کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک بار پھر خوبصورت مشاعرہ کی میزبانی کی اور ادب پرور شخصیت ہونے کا ثبوت دیا۔ ہم آنے والے تمام مہمان شعرائے کرام کے بھی شکرگزار ہیں کہ جنھوں نے سرد موسم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے محفل میں شرکت کی اور ہماری عزت افزائی کی۔ہم ملک شاکر صاحب کے بھی ممنون ہیں جنھوں نے مکمل مشاعرے کو فیس بک پر لائیو نشر کیا ۔ مشاعرہ کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں