اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میکسیکو میں شرکت کے لئے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں 60 روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میکسیکو میں شرکت کے لئے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں 60 روزہ ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاءالنور شاہ نے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مشہور سابق فٹبالر اور کوچ محمد رشید کی زیرنگرانی منعقدہ اس ٹریننگ کیمپ میں کوئٹہ،لورالائی، ٹانک، لنڈی کوتل،پشاور،کراچی،شمالی علاؤہ جات، میرپور شمالی وجنوبی وزیرستان،گوجرانولا اور سیالکوٹ سمیت ملک بھر سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال کھلاڑی شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں میں سے ہی ٹیم منتخب کی جائے گی جو میکسیکو میں مئی 2026میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کے زیر انتظام ملک بھر میں قائم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کی30 ٹریننگ اکیڈمیوں کو فٹبال ، سپورٹس کٹ اور دیگرسازوسامان فراہم کرنے والی فرم فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹیو خواجہ حسن مسعود، پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، نامور سابق فٹبالرزاور کوچز فٹبال ٹریننگ کیمپ کا وزٹ کریں گے۔ noصاحبزادہ سید ضیاءالنورشاہ نے کہا کہ ساٹھ روزہ ٹریننگ کیمپ رمضان المبارک میں عارضی طور پر بند کردیا جائے گا اور عید کے فوری بعد اسلام آباد اور میرپور میں ٹریننگ کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں