علم و تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)علم و تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔ طالب علموں میں مقابلے کا رجحان معاشرے کا مفید شہری بنانے میں معاون ہوتا ہے موجودہ دور میں وہ قومیں اور معاشرے دنیا میں سرخرو ہوتے ہیں جو اپنے تعلیمی نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار رکھتی ہیں۔
کیونکہ تعلیم، طالب علم کی عملی زندگی کو وقت کے تقاضوں سی ہم آہنگ کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ” افتخار احمد بٹ ، صابر حسین بٹ ” نے معروف سماجی ورکر ڈاکٹر سید رضا سلطان کے برخوردار سید شفاعت رضا کو بحریہ یونیورسٹی کے فورتھ کنووکیشن میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ڈگری کی وصولی پر تہنیتی الفاظ میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر سید وجاہت رضا ، سید سعادت رضا ، سید شبیہ الحسن زیدی ، وصی الحسن ، میثم رضا ، مرتضٰی صائم بھی موجود تھے انہوں نے کہا طالب علم تعلیم ڈگری کے حصول کے لۓ نہیں ملک و قوم کی خدمت اور اپنی سرزمین کا نام روشن کرنے کے لۓ حاصل کرے ،کامیابی ان افراد کے قدم چومتی ہے جو وقت اور اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کرتے ہیں۔ تعلیم انسانیت سے محبت اور سماجی فلاحی سوچ پروان چڑھاتی ہےاور طالب علموں میں نظم و ضبط اعتماد کو قائم کرتی ہے تعلیمی کامیابی کے اعتراف میں سید شفاعت رضا نے کہا یہ ڈگری باوقار اعزاز ہے جو فضل ربّی اور میرے والدین اور اساتذہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہ تھا ڈگری کے اصول میں انتھک تعلیمی محنت غیر متززل عزم ارادہ کا بہت بڑادخل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں