وزیرآباد:(نامہ نگار) سول ہسپتال وزیرآباد کی نہ اپنی سرکاری ایمبولینس دستیاب نہ ہی سرکاری ایمبولینسز بوقت ضرورت موجود ،سماجی خدمت کے نام پر چلنے والی متعدد سوسائٹیز و ایمبولینس سروسز شہریوں سے عطیات ہتھیانے اور پیٹ پالنے میں مگن ،مریض سروسز حاصل کرنے کے لیے بھاری نذرانے دینے پر مجبور خدمت کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں سوشل ویلفیئر آفیسر و حکام آنکھیں کھولیں اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کریں سروسز کے نام پر لوٹ مار کا بازار بند کروایا جائے شہری حلقے ۔وزیرآباد ڈسٹرکٹ بننے کے باوجود بھی محرومیوں کا شکار ہے گذشتہ روز محلہ نبی بخش دھونکل روڈ برکت پورہ کی 22 سالہ نوجوان لڑکی نے گھریلو تنازعہ پر تیزاب پی لیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا خاتون انتہائی غریب گھرانہ سے تعلق رکھتی تھی جسے ریفر کرنے کے لیے نہ تو ہسپتال کی اپنی ایمبولینس موجود ہے جبکہ ریسکیو1122 کی ایمبولینس بھی باعث مصروفیت دستیاب نہ ہو سکی ہسپتال کے باہر کھڑی نجی سوسائٹیز کی ایمبولینسوں کے ڈرائیور بھاری نذرانہ مانگنے لگے حال ہی میں سوشل خدمات کے حوالہ سے نو وارد ایمبولینس سروس والوں نے بھی خاتون کو تڑپتے چھوڑ دیا اور ہزاروں روپے کی ڈیمانڈ کر دی ہسپتال میں موجود افراد منت سماجت کرتے رہے لیکن سماجی خدمت کے نام نہاد دعویدار ایمبولینس سروس والے خدا کے خوف سے عاری ہو کر نوٹوں کی ڈیمانڈ کرتے رہے ایسے میں مقامی صحافی نے اپنی جیب سے رقم دے کر مریضہ بچی کو پرائیویٹ ایمبولینس میں گوجرانوالہ منتقل کروایا شہر کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ خدمت کے نام پر اور مفت سروس کے جھوٹے دعوے کر کے مخیر شخصیات سے زکوۃ اور صدقات خوری کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے جو بوقت ضرورت لاچار مریضوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور بھاری رقوم سے اپنے پیٹ پال رہے ہیں ایسے افراد کو زکوۃ و صدقات دینے کی بجائے اپنے حلقہ احباب میں بیوگان اور یتیموں کی خدمت کریں ایسے نام نہاد خدمت کے ٹھیکداروں کو صدقات و زکوۃ نہ دی جائے شہریوں نےصوبائی سوشل ویلفیئر حکام اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ سے مطالبہ کیا ہے کہ این جی اوز کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں خصوصا ایمبولینس سروسز بنا کر شہریوں کو بوقت مشکل لوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے
