مولانا ملک محبوب الرسول قادری کو اہلسنت کا انسائکلوپیڈیا کہا جاے تو غلط نہ ہوگا

Spread the love

مولانا ملک محبوب الرسول قادری کو اہلسنت کا انسائکلوپیڈیا کہا جاے تو غلط نہ ہوگا ۔اپکی تنظیمی زندگی کا سفر انجمن طلباء اسلام سے شروع تھا۔اپ جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہے سہ ماہی انوار رضا کے چیف ایڈیٹر ہیں ۔قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانی کی شخصیت آپکا پسندیدہ موضوع ہے اور اس موضوع پر کئ ضخیم کتب تصنیف کر چکے ہیں ۔۔مولانا نورانی کے حالیہ عرس کے موقع پر انہوں نے ایک تاریخی تصویری البم شایع کیا جسکی لاہور اور اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہو چکی ہے۔اپکو حضور ضیاءالامت رحمتہ اللہ علیہ سے بھی خصوصی عقیدت تھی۔انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ سات مرتبہ انکے گھر تشریف لے گئے اور انوار رضآ لائبریری میں کئ دفعہ وقت صرف کیا۔،جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں حضرت قبلہ پیر محمد فاروق بہاوالحق شاہ صاحب سے خوشگوار ملاقات ہوئ۔قبلہ پیر صاحب نے انکی صحافتی و علمی خدمات کے ساتھ ساتھ انکے باغبانی کے شوق کی بھی تعریف کی اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں