لندن عارف چودھری
ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین چوہدری اکرم رحمانیہ 25 دسمبر کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نجی دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔ ایک ہفتے کے نجی دورے کے دوران چوہدری اکرم ، مانچسٹر کے مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے اور برطانیہ کے مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے ۔
چوہدری اکرم برطانیہ میں قیام کے دوران دوست احباب ، کمیونٹی قائدین اور برٹش پاکستانی تنظیموں -ممبر ز برطانوی پارلیمنٹ – مختلف شہروں کے مئیرز سے بھی ملاقات کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے امور سمیت اہم امور پر غیر رسمی بات چیت کریں گے ۔
چوہدری اکرم کے اعزاز میں ان کے دوست احباب کی جانب سے استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے – وہ فیملی کی ایک شادی میں بھی شرکت کریں گے – طیب ریسٹورنٹس گروپ کے چیئرمین میاں سلیم طیب – سینئر صحافی /اینکر اور پریس کلب آف پاکستان کے چیف ایڈوائزر عارف چودھری – ڈپٹی مئیر راچڈیل فیصل رانا – سابق میئر راچڈیل کونسلر عاصم رشید سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی – او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک – او پی ایف گورنرز باڈی کے چیئرمین سید قمر رضا نے چودھری اکرم کو برطانیہ آنے پر ویلکم کا پیغام دیا اور کہا کہ چودھری اکرم سے ملاقات پر امریکہ اور برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے متعلق تبادلہ خیال ھو گا
