دوست احباب کے ساتھ گزراہر لمحہ ایک یادگار انمٹ نقوش رقم کر دیتا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)دوست احباب کے ساتھ گزراہر لمحہ ایک یادگار انمٹ نقوش رقم کر دیتا ہے 2025ء کے دسمبر نے سال بھر کی خوشیاں سمیٹ لیں ان خیالات کا اظہار نواحی گاؤں دلاور چیمہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری شہباز احمد چیمہ نے علاقہ بھر کے دوست احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ان سے اپنے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیۓ محافل کا انعقاد کر کے ایک دوسرے کے مسائل کے ساتھ ساتھ ان کے رنج و غم سمیت خوشیوں کو بانٹنا چاہیۓ جس سے انسانیت کی قدر اجاگر ہوگی اور یہ لمحات سب کے لیۓ انمول تر بن جائیں گے،اس موقع پر حکیم خفیظ اللہ منہاس،امتیاز احمد چیمہ،عاشق علی نقوی،خافظ سیف اللہ،محمد یونس،خالد محمود،وقاص احمد، خافظ ڈاکٹرذوالفقار علی،محمد یسین،اسجد منیر،جمیل حسین،احسان اللہ،شہباز احمد ودیگر نے بون فائر پارٹی کی خوشیوں کو دوبالا بنا دیا اور دسمبر کی اس سرد شام کو گرم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں