گریسیو لائیرز فورم کے نامزد امیدوار برائے صدر عمران عصمت چوھدری ایڈووکیٹ اور امید وار برائے جنرل سکریٹری وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ھے

Spread the love

السلام علیکم,,, بحمد رب الجلیل آج کا دن پروگریسیو لائیرز فورم کے نامزد امیدوار برائے صدر عمران عصمت چوھدری ایڈووکیٹ اور امید وار برائے جنرل سکریٹری وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ھے کہ بارایسویشن وزیرآباد کے سالانہ انتخابات سال 27-2026 کیلئے استاذ المکرم محترم محمد ریاض بھٹی صاحب ایڈووکیٹ نے جملہ شاگردان عزیز،، محترم المقام سابق صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد بشارت علی سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے قافلہ وفا محترم عمر جاوید گل ایڈووکیٹ اوران کے رفقائے یکتا ، عثمان حسن چیمہ ایڈووکیٹ اور ان کے رفقائے لاثانی ، ظہیر احمد وریاہ ایڈووکیٹ اور ان کی بزم بہار ، انتہائی سنجیدہ طبیعت کےحامل محترم شوکت علی چوھدری ایڈووکیٹ نے اپنے عزیز شاگردوں کی بزم جان آفرینی کے وصف،، مجاھدوں کے نگر موضع سوھدرہ کے باسی جواں ہمت محترم رضوان حمید ایڈووکیٹ نے اپنے لشکر وفا، جواں عزم محترمہ نگہت یاسمین ایڈووکیٹ صاحبہ، نقیبان جرات و بیباکی محترم رانا عابد حسین (آف موضع بینکہ چیمہ) مھر نسیم ضیاء مھر عظیم ضیاء ایڈووکیٹس نے اپنے دیگر ایڈووکیٹ دوستوں کے ساتھ متفقہ طور پر بھرپور حمایت کا برملا اور واشگاف اعلان کر کے ھمارے حوصلہ افزائی کی ھے،، شکر اور شادمانی کے اس پر کیف و پر مسرت موقع پر جملہ عہدیداران پروگریسیو لائیرز فورم تمام رفقائے عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں