بونیر / دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم نے لمحہ ضائع کیے بغیر فوری کارروائی کی اور میڈیکل ٹیم کو جائے وقوعہ روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر معصوم بچی کو تحویل میں لیا، تاہم افسوس کہ بچی جانبر نہ ہو سکی۔ تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کی ل اش کو پولیس کے ہمراہ بی ایچ کیو ہسپتال ایلئ (BHQ Elai) منتقل کر دیا گیا۔
اس دلخراش واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس سنگدل فعل میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
یہ واقعہ معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور انسانیت کے نام پر ایک گہرا سوال چھوڑ گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو1122 بونیر
