
نوجوانوں کی مایوسی ناامیدی اور بے چینی کا خاتمہ فنی تعلیم اور تربیت سے ہی ممکن ہے
اسکولز ڈوپلمنٹ ڈیپارئمنٹ حکومتی ادارہ ہے جو معاونت کررہا ہے نادر چھٹہ حکیم راحت نسیم سوہدروی اور شفیق جالندھری کا خطاب
لاہور( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم) ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ ہماری آبادی کا 60 فی صد تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ڈھائ کروڑ بچے سکول داخل ہی نہیں ہوتے جبکہ آئین کے تحت ان کی تعلیم حکومتی ذمہ داری ہے پھر تعلیم کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روز گاڑی کی وجہ سے ناامید مایوس اور بے چینی کا شکار ہے جس کی وجہ تعلیم ہونے کے باوجود تربیت نہ ہونا ہے ان خیالات کا اظہار نادر چھٹہ سیکرٹری اسکلز ڈوپلمنٹ اینڈ انٹرنس شپ ڈیپارئمنٹ حکومت پنجاب حکیم راحت نسیم سوہدروی ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کیا صدارت خالد محمود نے کی مقررین نے کہا کہ نوجوان کسی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں مگر بے روزگاری سے عاجز اور بہتر مستقبل کے لئے ہمارے نوجوانوں میں تعلیم یافتہ تیس لاکھ تین سالوں میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے اس سے ملک کے مستقبل کا اندازہ لگایا جا،سکتا ہے نادر چھٹہ نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے ساتھ تربیت اور فنی تعلیم کےلئے باقاعدہ ایک ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا ہے ہمارا تعلیمی نظام فرسودہ ہے اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے ترقی کے لئے فنی تعلیم ضروری ہے اس سے اپنا کاروبار کرکے اپنی صلاحتیوں آگے بڑھا جاسکتا ہے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہی نہ ہوگا ملک بھی ترقی کرے گاڈاکٹر شفیق جالندھری اور حکیم راحت نسیم نے فنی تعلیم کو عام کرنے کا مطالبہ کیا
