
وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) اتحاد و یگانگت کی فضاء ملی یکجہتی کے فروغ کی علامت ہے ۔تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے مسلم قوم سے کندھا ملا کر آزادی کی جد وجہد کو دوام بخشا مسیحیوں کے مذہبی تہوار پر ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے مسلم ھینڈز پاکستان اور انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے کرسمس کے موقع پر سوہدرہ اور وزیر آباد کی مسیحی برادری کے افراد میں راشن پیکج اور نقدی تقسیم کرنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انجمن کے صدر چوہدری ناصر محمود اللّہ والے، مسلم ھینڈز کے لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمٰن ،کوارڈینیٹر سید آل احمد نے خطاب میں کہا اسلام محبت رواداری کا درس دیتا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری مذہبی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ ، ناصر محمود اللّہ والے،سید آ ل احمد، سردار شمس الرحمٰن ، طاہر محمود منہاس، مہر محمد الیاس،افتحار حسین صدیقی ،محمد اسلم جتالہ، محمد اکبر بٹ،ذوالفقار بشیر بٹ،طارق ظفر ملک اور دیگر ممتاز شخصیات نے 130 سے زائد مسیحی برادری کے افراد میں مسلم ھینڈز کی جانب سے راشن پیکج اور انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے دو ہزار روپے نقد بطور عیدی تقسیم کئے۔
