پہلے اساتذہ کی تنخواہ سے کٹوتی کر لی گئی اور اب کرونا ٹیسٹ

Spread the love

مومنہ ماہرو گوندل صدر پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب (Ppta Punjab).سیکرٹری آف ایجوکیشن پاکستان یوتھ پارلیمنٹ( PYP)
اساتذہ میں بے بسی کی ایک نئی لہر تنخواہ کی وہ قلیل رقم جس سے پہلے ہی کٹوتی کر لی گئی ہے اب اس سے گھر کا چولہا جلائے یا کرونا ٹیسٹ کروائیں؟
کیا صرف اساتذہ ہی کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے باقی کسی محکمہ میں ایسا کوئی عمل کرنے پر فورس نہیں کیا گیا۔
اساتذہ قوم کے معمار ہیں لیکن موجودہ دور میں اساتذہ کی مشکلات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سکول میں اساتذہ کے علاوہ بچے اور دوسرا عملہ بھی موجود ہوتا ہے تو صرف اساتذہ ہی کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔
اساتذہ پر ہر حوالے سے زور زبردستی پھر چاہے تنخواہ میں کٹوتی ہو تبادلے ہوں یا کرونا ٹیسٹ یہ صرف اساتذہ کو احتجاج پر اکسایا جارہا ہے عزت تو بہت دور کی بات ہے اساتذہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔
صدر پنجاب فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز جن کی بے شمار سیٹوں کو پہلے ہی کنورٹ کر دیا گیا اب ایڈمنسٹریٹو بنیادوں پر بے شمار سیٹوں کو ختم کر دیا گیا یہ کیا انصاف ہے کہ 100 طلبہ طالبات ہوں تو بھی 1 فزیکل ایجوکیشن ٹیچر اور اگر 1000 طلبہ ہوں تو بھی 1 فزیکل ایجوکیشن ٹیچر وزیر تعلیم مراد راس صاحب سے درخواست ہے کہ معاملے کی سنگینی کو سمجھے اور اساتذہ اور بچوں کی سہولت کے لئے پالیسی وضع کریں نہ کے اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ کریں
آج اگر اساتذہ پر استحصال کیا گیا ان کی عزت مجروح کی گئی تو ہمارا کل ہمارے آج سے بھی بدتر ہوگا۔
بہترین معاشرے کی تکمیل کے لئے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے اساتذہ کو عزت بھی دینا ہو گی اور اساتذہ کے حقوق کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں