ہسپتال میں پہلی مرتبہ سیزیرین آپریشن جیسا آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔
شبقدر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کی ایک اور بڑی کامیابی تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ہسپتال میں پہلی مرتبہ سیزیرین آپریشن جیسا بڑا آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ کی سخت ہدایات کے مطابق آج کے بعد کسی بھی مریض کو بڑے آپریشن کے لیے پشاور ریفر نہیں کیا جائے گا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کا آپریشن تھیٹر اب مکمل طور پر فعال ہے، جہاں تمام ضروری جدید آلات دستیاب ہیں اور اینستھیٹسٹ کی خدمات 24 گھنٹے فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ تاریخی کامیابی تحصیل شبقدر کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ضلعی محکمہ صحت کی عوام دوست اصلاحات کا واضح ثبوت ہے۔ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ کے بے حد مشکور ہیں۔شبقدر کے عوام آپ پر فخر کرتے ہیں۔اپ واقعی ضلع چارسدہ کا فخر ہیں۔ضلع چارسدہ میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
