

’’پاکستان کی نوجوان آبادی مواقع چیلنجز اور قومی قوت میں تبدیل کرنے کے راستے‘‘ کے موضوع پر مباحثہ
لاہور ( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم)’’پاکستان کی نوجوان آبادی مواقع چیلنجز اور قومی قوت میں تبدیل کرنے کے راستے‘‘کے موضوع پر ہمدردشوریٰ پاکستان لاہور کا اجلاس ہوٹل فلیٹیز میں انعقاد پذیر ہوا،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے نے اسپیکر کے فرائض،ادا کئے اراکینِ شوریٰ ہمدرد میں برگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر، جناب قیوم نظامی، برگیڈیئر (ر) برگیڈئیر ریٹائرڈ ریاض احمد طور، جناب ڈاکٹر شفیق جالندھری، جناب پروفیسر نصیر اے چوہدری اور جناب ثمر جمیل خان شامل تھے۔مبصرین میں جناب ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی، جناب ڈاکٹر نبیل احمد نبیل، جناب انوار قمر، جناب سید احمد حسن، ڈاکٹر انیلہ سلیم، محترمہ ثمن عروج، جناب رفاقت حسین رفاقت، جناب منصور الحسن، جناب فرید احمد مصطفائی، جناب محمد نصیر الحق ہاشمی، جناب راشد حجازی، جناب پروفیسر ایم اے صدیقی، جناب سید تنویر عباس تابش اور جناب حکیم راحت نسیم سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔نشست میں ممتاز HR پروفیشنل، معروف ٹرینر، کیریئر کاؤنسلر، کوچ اور مصنف اختر عباس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پاکستان کی کل آبادی بمطابق 2023 مردم شماری تقریباً 241ملین (24کروڑ) ہے، اس آبادی میں نو جوان آبادی کا حصہ :
عمر 15 تا 29 سال : 26 بز یعنی تقریبا 62.7 ملین (6 کروڑ 27 لاکھ )افراد ہیں۔بڑی عمر (30سال سے کم ) افراد تقریبا60 فیصد سے زائد ہیں۔ یعنی پاکستان ایک بہت جوان ملک ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ نصف سے زیادہ آبادی نو جوانوں پر مشتمل ہے، جو قومی پیداوار اور ترقی کے لیے بہت بڑی طاقت بن سکتی ہے۔ بشرط یہ کہ ہم اسے صحیح طور پر استعمال کریں۔ایک رپورٹ کے مطابق ، 15 تا 24 سال کے نوجوانوں میں سے
تقریباً35-34 فیصد وہ ہیں جو نہ پڑھ رہے ہیں،نہ کام کر رہے ہیں ۔ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے کیونکہ ایسی ایک بڑی تعداد بے روزگار نو جوانوں
کے ساتھ سماجی بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے،اور سیاسی وسماجی عدم استحکام کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعلیم میں بہتری کے باوجود ہمارے پاس اعلیٰ معیار کی تعلیم نہ ہونا،مہارتوں میں کمی اور تعلیم اور مارکیٹ کی ضروریات میں خلا جیسے چیلنجز موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، بہت سے نوجوان ڈگریاں حاصل کرتے ہیں لیکن اُن کے لیے مناسب روزگار کے مواقع موجود نہیں ہوتے۔ جس سے بیروزگاری کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ پسماندہ علاقوں میں نو جوانوں کو مواقع تک رسائی محدود ہے۔ یہ مسائل سماجی اور اقتصادی ترقی کو متاثر کرتے ہیں۔پاکستان کا جو ان طبقہ صرف تنخواہوں کے محتاج نہ رہے، بلکہ سیاست ، فیصلہ سازی، اور قومی پروگرامز میں بھی متحرک کردار ادا کرے۔ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی قومی طاقت ہے۔ اس میں نہ صرف جذ بہ توانائی اور صلاحیت ہے، بلکہ مستقبل بنانے کا عزم بھی موجود ہے۔ اگر ہم نو جوانوں کو تعلیم، ہنر، رہنمائی اور مواقع دیں تو وہ نہ صرف پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں، بلکہ دنیا کے سامنے ہماری عزت اور مقام بھی بلند کریں گے۔یہ کہنا کہ پاکستانی نوجوان صرف مسائل کا شکار ہیں، حقائق کے خلاف ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم کے میدان میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ عالمی اسکالرشپس جیتے ہیں۔پاکستانی طلبہ نے ریاضی ، فزکس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کی بین الاقوامی اولمپیاڈ ز میں تحفے حاصل کیے۔ انجینئر نگ اور میڈیکل کے شعبوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں ۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ صلاحیت کی کمی نہیں مواقع کی کمی ہے۔
اراکین شوریٰ ہمدرد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز بمطابق عنوان درج ذیل برائے ملاحظہ پیش ہیں ۔
ث تعلیم اور مہارت کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت
٭ نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر سکھانے سے وہ معاشی ترقی میں برا ہ ر است حصہ لے سکتے ہیں۔
٭ ڈیجیٹل سکلز (AI، پروگرامنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ) کے ذریعے نو جوان عالمی مارکیٹ میں خود کو منوا سکتے ہیں۔
٭ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ نو جوانوں کو ملی ملازمتوں کے لیے تیار کرتی ہے، جو نہ صرف روزگار بڑھائے بلکہ نئی صنعتوں کو بھی فروغ دے۔
٭ عالمی اور مقامی پروگرامز نو جوانوں کو انٹر پرینیورشپ گرین اکنامی، اور ڈیجیٹیل ہب جیسے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
ث روزگار اور انٹر پرینیورشپ
٭ نوجوانوں کو نوکریوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار (Entrepreneurship) کے لیے تیار کرنا بھی ضروری ہے۔
٭ یہ ضروری ہے کہ نوجوان نہ صرف ملازمتیں حاصل کریں بلکہ پالیسی سازی اور قیادت میں بھی حصہ لیں۔
ث وطن عزیز کے لیے راستے –نوجوان قوت کو قومی فائدے میں بدلنے کے طریقے
٭ تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ پر سرمایہ کاری ، حکومت ، نجی شعبہ اور NGO مل کر، ڈیجیٹل ، دو کیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز، جدید ٹیکنالوجی
تک رسائی ، اور انٹر پرینیورشپ ایکو سٹم تیار کریں اس سے یہ نو جوانوں کو بازار ملازمت کے لیے مسابقتی بنائے گا۔
٭ گارمنٹس، زراعت ،IT سیکٹر میں نوکریاں، مائیکروفنانس اور بلا سود قرضے جیسی اسکیمیں نو جوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنےمیں مدد دیں۔
یہ نوجوان ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔ علم، تجربہ اور سرمایہ پاکستان منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ سب پاکستانی تربیت ، ذہانت اور محنت کا ثبوت ہے۔اگر پاکستانی نوجوان محدودوسائل کے باوجود یہ سب کچھ کر سکتے ہیں،تو ذرا سوچیے۔ اگر انہیں معیاری تعلیم، ہنر مندی کے مواقع ، مالی معاونت اور قومی سطح پر اعتماد مل جائے تو یہ قوم کہاں پہنچ سکتی ہے؟ پاکستان کا نوجوان مسئلہ نہیں حل ہے ۔ یہ بوجھ نہیں سرمایہ ہے۔
آئیے ! ہم سب مل کر نو جوانوں کی طاقت کو قومی قوت میں بدلیں تا کہ ہمارا پاکستان ہر میدان میں آگے بڑھ سکے۔
