برطانیہ میں علی چوہدری کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی برطانیہ کے شہر پیٹربرا میں پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروش علی چوہدری (عمر 26 سال) کو گرفتار کر کے ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
پولیس نے 21 نومبر کو اس کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں اس کی جیکٹ سے تقریباً £9,500 مالیت کی کوکین برآمد ہوئی، جبکہ £225 مالیت کی چرس اور دو موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے۔ ملزم نے جیکٹ سے لاعلمی ظاہر کی، تاہم جیب سے اس کا بینک کارڈ مل گیا۔
