مرکزی قائدین الکرم فرینڈز پاکستان اور لاہور ڈویژن کے عہدیداران کا انتہائی اہم اجلاس

Spread the love


مرکزی قائدین الکرم فرینڈز پاکستان اور لاہور ڈویژن کے عہدیداران کا انتہائی اہم اجلاس آج 23دسمبر بروز منگل بعد نماز مغرب دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بادامی باغ لاہور میں زیر قیادت و سیادت حضرت علامہ مولانا احسان الحق صدیقی صاحب ناظم اعلیٰ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بادامی باغ لاہور منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن میں تنظیمی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق رائے سے جناب ڈاکٹر محمد عمران انور نظامی صاحب کو ڈویژنل ناظم اور مولانا ظہور احمد اظہر صاحب کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں نیز لاہور کی سابقہ باڈی کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور آئندہ سیشن کے لئے جناب مفتی عبد الطیف سیالوی صاحب کی ساری ٹیم کو کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں