وزیرآباد(نامہ نگار) انتقال کر جانے والے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا لیکن موت ایک حقیقت اور ایسی سچائی ہے جس سے انکار ممکن نہیں شیخ جلیل مرحوم نے اپنی زندگی میں سماجی خدمات کے حوالہ سے جو کام کیے وہ ہمیشہ یاد رہیں گے اور اخروی زندگی میں بھی ان کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ، سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد یوسف فاروق، سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،محمد سلیم کمبوہ،طاہر رفیق منہاس،افتخار حسین صدیقی،پیرراجہ محمد اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،شیخ بلال احمد،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،محمد اکبر بٹ،امتیاز اظہر باگڑی،صاحبزادہ سید ضیاء النور،کرنل (ر) وقار انور شیخ،عبد الرحمن چوہدری،شیخ محمد آصف،شیخ سلمان،شیخ طارق، سعید اللہ والے،محمد اشرف نثار،میر ماجد علی سالار،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،حاجی محمد اشرف مہر،محمد سہیل چوہان،صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصفٖ محمود،ڈاکٹر عطاء الرحمن،ندیم، پروفیسر حافظ منیر احمد،سید خرم رضوی، نعمت اللہ ظفر،نعیم ناگرہ،محمد اسلم جتالہ،مہر محمد الیاس،شیخ محمد آصف،شیخ انجم،ناصر بٹ،فیصل خان، کاشف ملک نے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت قانون فطرت ہے انسانیت سے پیار کرنیوالوں پر خالق کائنات اپنے انعام واکرام کرتے ہیں اور جب وہ دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو انکے کاموں کو لوگوں کے دلوں اور تاریخ کے اوراق زندہ کردیتے ہیں اور وہ دنیا سے رخصت ہوکر ابدی دنیا میں جاکر بھی زندہ وجاوید رہتے ہیں،شیخ جلیل احمد ایک خدا ترس اور انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت تھی اوروزیرآباد کی دھرتی کے سپوت تھے انکے خاندان کی انسانی خدمات کے کاموں میں گراں قدر خدمات ہیں شیخ جلیل مرحوم نے انجمن بہبودی مریضاں سے وقتا فوقتاً معاونت کی اور انسانی خدمت کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالا۔
