حضرت عیسیٰ علیہ اسلا م کی تعلیمات اور ان کا صبر وتحمل انسانیت سے پیاراوربین المذاہب بھائی چارے کی بنیادہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین راجپوت فیڈ ریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،راجہ کرم اللہ خان،ڈاکٹر باذل رفیق نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلا م کی تعلیمات اور ان کا صبر وتحمل انسانیت سے پیاراوربین المذاہب بھائی چارے کی بنیادہے ملکی حالات کا یہی تقاضا ہے کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب وفرقہ پرستی ملکی ترقی وخوشحالی اورسا لمیت کے لئے مل جل کردہشت گردی کے ناسورکاخاتمہ کرنا چا ہئے۔25دسمبر قائداعظم ؒ کا یوم پیدائش کا دن ہے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے فرامین پر عمل کریں گے، قائد اعظم ؒکے اصولوں پر کاربند رہیں، قائد اعظم ؒ نے بیک وقت انگریز حکمرانوں اور ہندوقیادت کا تدبر کے ساتھ مقابلہ کیا اور منتشر قوم کوایک لڑی میں پرو کر پاکستان کو معرض وجود میں لاتے ہوئے برصغیر کا نقشہ تبدیل کر دیا اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور قائد اعظم ؒ نے مسلمانان ہند کو آزادی جیسی بیش قیمت نعمت سے ہمکنار کرکے احسان عظیم کیا ہے،مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکبادپاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے،ہم اس ملک کو وہ ملک بنانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں