(تحریر سکندر ملک )
ڈسٹرکٹ وزیر اباد۔ کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے عہدیداران کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی خوشیوں پر دلی مبارکباد دی۔ سکندر ملک نے مسیحی برادری کے رہنماؤں اور معززین سے ملاقات کے دوران ان سے خیرسگالی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئین کی ضمانت ہے اور پاکستان میں پولیس اقلیتی برادری کے جان و مال، عبادت گاہوں اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔سکندر ملک نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستانی حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ہم سب ایک قوم ہیں اور باہمی احترام ہی ہمارے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ سکندر ملک نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار پر مکمل اطمینان اور تحفظ کے ساتھ خوشیاں منا سکے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے عہدیداران نے سکندر ملک کی کرسمس کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے اقلیتی برادری میں اعتماد اور تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوتا ہے۔ مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر بہترین سیکیورٹی اور تعاون پر ڈسٹرکٹ وزیراباد پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
