جہلم: ( بلال رضا ) پولیس خدمت مرکز جہلم کے انچارج کاشان طارق سب انسپیکٹر نے بطور انچارج پولیس خدمت مرکز جہلم اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر القاسم انسٹیٹیوٹ سپیشل بچکان برائے اسلام پورہ جہلم کی کونسل کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران القاسم انسٹیٹیوٹ سپیشل بچکان کے صدر ملک آصف اور معروف سماجی شخصیت عمر بٹ نے انچارج پولیس خدمت مرکز کاشان طارق سب انسپیکٹر سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پولیس خدمت مرکز جہلم عوامی خدمت اور خصوصی افراد کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔آخر میں باہمی تعاون اور سماجی فلاح کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
