برطانیہ : بریڈفورڈ: کروڑوں پاؤنڈ کی منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار افراد کو 40 سال سے زائد قید

Spread the love

بریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے منگل 23 دسمبر کو ایک بڑی پولیس تفتیش کے بعد چار افراد کو مجموعی طور پر 40 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی۔ یہ گروہ کووڈ لاک ڈاؤن (مارچ تا مئی 2020) کے دوران انتہائی منظم انداز میں کوکین اور ہیروئن کی بڑے پیمانے پر سپلائی میں ملوث تھا۔

تحقیقات کے مطابق:

40 کلو سے زائد کوکین

70 کلو سے زیادہ ہیروئن

جن کی اسٹریٹ ویلیو 35 لاکھ پاؤنڈ سے زائد تھی

جبکہ اصل لین دین 17 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ کا تھا

یہ سب کچھ خفیہ میسجنگ ایپ EncroChat کے ذریعے کیا جا رہا تھا، جسے پولیس نے ہیک کر کے پورا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

اہم سزائیں:

یاسر رحمان (41) – بریڈفورڈ

گروہ کا مرکزی کردار

منشیات کے کاروبار میں سرمایہ کاری

سزا: 16 سال 4 ماہ قید

فضل خالد (46)

بڑے پیمانے پر منشیات خریدنے والا

8 کلو ہیروئن اور 4 کلو کوکین میں ملوث

سزا: 9 سال قید

یہ سزا اس کی پہلے سے جاری 14 سالہ اسلحہ کیس کی سزا کے بعد چلے گی

افسر گلزار (37)

گروہ کا قابلِ اعتماد کوریئر

4 کلو Class A منشیات کی ترسیل

سزا: 7 سال 2 ماہ قید

یہ بھی پہلے سے جاری سزا کے بعد نافذ ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں