
جہلم( بلال رضا ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا نے کرسمس کے موقع پر ضلع جہلم کے تمام چرچز پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا۔ اس مقصد کے لیے سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکاروں اور رضاکاروں کو مختلف چرچز اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا۔
دورانِ ڈیوٹی سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا اور ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، اہلکاروں کی موجودگی اور کارکردگی کو چیک کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس جہلم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
سول ڈیفنس جہلم عوام سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔
