


ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف اردو گلو بل نیوز پیپر سبی بلوچستان
کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام پبلک پارک سبی میں ایک پروقار فلاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تنظیم کے عہدے داران اور اہم رکن نے شرکت کی محترم بزرگ ہستی علامہ صوفی سلیمان نقشبندی پروفیسر طاہر بشیر ۔پروفیسر موسیٰ کلیم جاموٹ ۔فقیر حبیب نواز مرغزانی ۔فقیر ظفر نواز مرغزانی ۔حاجی محمّد اسلم منگریو ۔۔بابو اللّه بخش پتافی ۔ حاجی شبیر احمد آبڑو
چیرمین محمّد امین خجک ۔غوث بخش سومرو ۔سید حاجی شاہ ۔ ملک جہانگیر خان مندوانی . میر عبدالصمد خان نودھانی ۔ظہیر احمد مندوانی چاکر خان رند آغا بشیر احمد آبڑو ۔رائس شاہ نواز ہامبی آصف رزاق مسیح ۔ آصف بھٹی نے شرکت کی اس تقریب میں کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کے چیرمین اور بانی ملک بشیر احمد رند کی سربرائی میں شہر کے مستحق غرباء و مساکین میں نئی جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ اس فلاحی پروگرام کا مقصد سردی کے موسم میں نادار طبقے کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں تنظیم کے سربراہ ملک بشیر احمد مندوانی رند نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تنظیم کے دیگر اہم رہنماؤں، سماجی شخصیات اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ملک بشیر احمد مندوانی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر مستحقین کی مدد کریں تاکہ ایک فلاحی اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ پروگرام کے اختتام پر مستحق افراد نے کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان اور اس کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔پروگرام کے اختتام پر معروف روحانی و سماجی شخصیت صوفی محمد سلیمان نقشبندی صاحب نے ملک و قوم کی سلامتی، تنظیم کی کامیابی اور مستحقین کی بہتری کے لیے خصوصی دعا فرمائی، جس کے بعد تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
