جہلم( بیورورپورٹ) جہلم خشک سردی و ماحولیاتی آلودگی سرکاری ونجی ہسپتال مریضوں سے بھر گئے نزلہ، زکام بخار، کھانسی ، اسہال جیسے مہلک امراض پھیلنے لگے، کم سن بچوں کی بڑی تعداد متاثر ، موسم سرما کی شدت کے باعث جہلم ضلع بھر میں نزلہ، بخار، کھانسی ، اسہال پیٹ جیسے مہلک امراض پھیلنا شروع ہو گئے ، بدلتے موسم میں ٹھنڈی اشیا اور مصالحہ دار کھانے پینے کی اشیاء خوردو نوش کے استعمال سے شہری گلے ، بخار اور پیٹ کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی علاقہ بھر میں بچوں میں نمونیا اور پیٹ کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیاہے، سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں، کلینکس میں مریضوں کا رش دکھائی دتیا ہے، کم عمر بچے زیادہ تر متاثر بیشتر والدین بچوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کرانے پر مجبور ہیں۔ ڈاکٹروں نے موسم سرما کی شدت کے دوران ٹھنڈی چٹخارے دار اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خشک سردی، ماحولیاتی آلودگی دھند کے باعث بخار نزلہ کھانسی اسہال گیسٹرو ہیضہ و دیگر موسمی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں جو خطرناک ہیں جس کے لیے احتیاطی تدابیر لازم ہیں۔ عام طور پر والدین پرواہ نہیں کرتےجس کی وجہ سے بچے تیزی کے ساتھ متاثر ہوتے ہیں والدین کو چاہیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بچوں کو گرم ملبوسات اور گرم مشروبات کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے،
