جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے معتدد ہوٹلز پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے معتدد ہوٹلز پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری، ہوٹلوں میں موجود کچرے کی وجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھرکے علاقوں اور جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، متعدد ہوٹلز مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں، ہوٹلز میں کام کرنے والے ویٹرز تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل ، گندے کپڑے اور حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان ہوٹلز میں مناسب نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے ، جبکہ ہوٹلز میں موجود واش رومز کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہےشہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں