آج کا دن زندگی ویلفیئر سوسیائٹی ( رجسٹرڈ ) سوھدرہ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج ہی کے دن اس فلاحی ادارے کی بنیاد رکھی گئی تھی، جس کا مقصد بلا امتیاز انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے کمزور طبقے کو سہارا دینا تھا۔
زندگی ویلفیئر سوسیائٹی کے قیام کے ساتھ ہی علاقے بھر کے
،✅معذور افراد،
✅مسکین و نادار خاندانوں،
✅غریب مریضوں،
✅بزرگ شہریوں،
✅خواتین و مرد حضرات
کے لیے فری میڈیسن، فری لیبارٹری ٹیسٹ اور فری طبی علاج کا باقاعدہ اور مسلسل دور شروع کیا گیا، جو آج بھی الحمدللہ جاری ہے۔
یہ ادارہ شروع دن سے ہی خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے اور بغیر کسی مذہبی، سیاسی یا لسانی تفریق کے مستحقین تک سہولتیں پہنچا رہا ہے۔
سیلاب زدگان میں زندگی ویلفیئر سوسیائٹی کا کردار
ملک میں آنے والی قدرتی آفات خصوصاً سیلاب کے دوران زندگی ویلفیڈ سوسائٹی نے متاثرہ علاقوں میں مثالی کردار ادا کیا۔
ادارے کی جانب سے:
سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم
ادویات اور طبی امداد
متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری ریلیف سرگرمیاں
بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور علاج
فراہم کیا گیا، جس سے ہزاروں متاثرین کو ریلیف ملا۔
حکومتِ پاکستان کے ساتھ تعاون
زندگی ویلفیئر سوسیائٹی (رجسٹرڈ ) سوھدرہ ہمیشہ حکومتِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
قدرتی آفات، صحت عامہ، سماجی بہبود اور ہنگامی حالات میں یہ ادارہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر:
فلاحی سرگرمیوں میں معاونت
مستحق افراد تک امداد کی فراہمی
عوامی خدمت کے منصوبوں میں عملی تعاون
جیسے اقدامات کرتا رہا ہے، جو اس ادارے کے قومی شعور اور ذمہ دارانہ کردار کا ثبوت ہیں۔
آج یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ زندگی ویلفیئر سوسیائٹی (رجسٹرڈ )سوھدرہ مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت، دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنی خدمات پوری دیانت اور خلوص کے ساتھ جاری رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی، استحکام اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔ سوھدرہ میں فری ایمبولینس سروس اور بہت ہی کم ھدیہ پر کلینیکل لیبارٹری کام کر رہی ھے علاقے بھر کے لوگ مستفید ھو سکتے ھیں ویکم اللہ کریم ہمیں آسانیاں پیدا کرنے والے لوگوں میں شمار کر دیں انشاءاللہ العزیز اسپیشل چائلڈ کیئر سینٹر سوھدرہ کا قیام کریں گے آللہ کریم ہمیں استقامت عطا فرمائیں 🤲 آمین# خدمت کا سفر
