
گلگت اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر اور ٹاون انجینئر کے ہمراہ شہر میں تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں کا دورہ ، بلڈنگ بائی لاز اور بلڈنگ کوڈ کے تحت پارکنگ کی سہولت کا۔خصوصی جائزہ لیا ۔ انہوں نے موقع پر احکامات دئے کہ شہر میں کمرشل تعمیرات کیلئے پارکنگ کیلئے ہر صورت سہولت کو۔ترجیح دی جائے ، جو بھی کمرشل تعمیرات ہونگی پارکنگ کیلئے جگہ رکھنا ہوگا ، بغیر پارکنگ کسی کمرشل تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے ٹاون انجینئر کو خصوصی طور پر احکامات دئے کہ وہ بلڈنگ بائی لاز اور بلڈنگ کوڈ پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہے ۔ بلڈنگ بائی لاز کے بغیر بھی کمرشل تعمیرات کی ہرگز اجازت نہی دی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کے نام پیغام دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی تعمیرات کیلئے متعلقہ ادارے سے اجازت لیں تاکہ سرکاری رٹ کو قائم رکھنے میں مدد مل سکے ۔ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں
