جہلم راجہ کامران حیات کے بھتیجے راجہ حسن جاوید کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب

Spread the love

جہلم (محمد نوید راجہ)
جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت، سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ اور وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم راجہ کامران حیات کے بھتیجے راجہ حسن جاوید کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی انکے ہمراہ نمبرار چوھدری ناصر محمود،معروف قانون دان راجہ شیراز کیانی،معروف قانون دان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ توقیر احمد،سابق صدر پی ایم ایل این چوھدری بوٹا جاوید،راجہ نقاش سعید ضلعی کواڈینیٹر،واجد کیانی، راجہ طالب مہدی،چوھدری حسن،تبسم شاہیں ڈار،سابق چیرمین میونسپل کمٹیی جہلم مرزا راشد جرال،ضلعی صدر پی ایم ایل این حافظ اعجاز محمود جنجوعہ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران عبدالرشید،ظہیر خان،ملک وزیر خان،جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب الیاس صادق وٹو،چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود،صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی،سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری،ملک فدا حسین اعوان،عبدالرحمن قادری، محترمہ صائمہ سحر،سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان،مقصود احمد نقیبی، مرزا راحیل بیگ،چوھدری دانیال عابد سلطان آمین رضوی، راجہ نوبہارخان، ڈاکٹر آفتاب، مرزا جبار بیگ،سمیت دیگر بھی موجود تھے دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں جہلم شہر اور گردونواح سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، فلاحی، رفاہی تنظیموں کے نمائندگان، مذہبی شخصیات، صحافتی برادری کے معزز اراکین، تاجر برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے میزبان خاندان کو خوشیوں کے اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی عوامی اور سماجی شخصیات نے ہمیشہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کو فروغ دیا ہے، جو ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی علامت ہے۔ انہوں نے راجہ کامران حیات اور ان کے خاندان کو اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازاتقریب میں شریک شہریوں نے بھی وزیر مملکت کی شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع عوامی نمائندوں اور شہریوں کے درمیان قربت اور اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ آخر میں میزبان خاندان نے دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں