وزیرآباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سینئر ممبر اسلم سپال ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد اسلم سپال ایڈووکیٹ وفات پا گئے انکی نماز جنازہ آج مورخہ 30 دسمبر بروز منگل دن11 بجے آبائی قبرستان نانگاں والا سپال کالونی وزیر آباد میں ادا کی جائے گی۔
