طالبات کو گجرات یونیورسٹی سے وزیرآباد لانے والی بس کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق متعدد طالبات معمولی زخمی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) طالبات کو گجرات یونیورسٹی سے وزیرآباد لانے والی بس کو حادثہ،ڈرائیور جاں بحق متعدد طالبات معمولی زخمی حادثہ گجرات کے علاقہ بند روڈ موضع رتی کے قریب پیش آیا ریسکیو حکام بروقت موقع پر پہنچ گئے طالبات کو متبادل گاڑی سے ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا وزیرآباد کے مضافاتی علاقوں میں گجرات یونیورسٹی سے طالبات لانے والی بس کو گجرات کے علاقہ رتی بند روڈ کے قریب حادث پیش آ گیا ہ،بس گجرات سے ساروکی چیمہ احمد نگر روڈ وزیرآباد آرہی تھی،بس میں 50 سے زائد طالبات سوار تھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے پیش آیا،ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک کے بعد بس درخت سے جا ٹکرائی،حادثے میں بس کا ڈرائیور ذوالفقار علی ہارٹ اٹیک سے زخمی ہو گیا جس کے وائٹلز ریسکیو حکام کے مطابق نل پائے گے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا بس میں موجود کچھ طالبات کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہے،ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور کی نعش کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والا 80 سالہ ڈرائیور ذوالفقار خوشاب کا رہائشی ہے،طالبات کو متبادل بس میں وزیرآباد احمد نگر روڈ پر روانہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں