وزیرآباد(نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر 13 سالہ نوجوان جاں بحق ،حادثہ سیالکوٹ روڈ کچہری چوک کے قریب پیش آیا نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا وزیرآباد کے علاقہ کچہری چوک سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سائیکل پر سوار سکندر پورہ وزیرآباد کا رہائشی کلاس چہارم کا طالب علم 13 سالہ علی حیدر جاں بحق ہو گیا علی حیدر گھر سے سائیکل پر سوار ہو کر کھیلنے کے لیے نکلا تھا اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ریسکیو حکام نے نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے۔
