جلالپور جٹاں (رپورٹ: مرزا طارق محمود)
آج واپڈہ سٹی جلالپور جٹاں میں تعینات چوہدری محمد نواز صاحب (لائن مین فرسٹ) اپنی ملازمت کی آخری حاضری لگانے دفتر تشریف لائے۔

چوہدری محمد نواز صاحب نے محکمہ واپڈا میں 37 سال، 9 ماہ اور 7 دن تک نہایت دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔
وہ اپنی خوش اخلاقی، ملنسار طبیعت، میٹھی زبان اور نرم مزاجی کی بدولت ساتھیوں میں بے حد مقبول رہے۔ ایک ایماندار اور محنتی ملازم کی حیثیت سے انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے اچھی یادیں چھوڑیں۔
اس موقع پر سب ڈویژن جلالپور جٹاں کے تمام اسٹاف کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ساتھیوں نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ کریم چوہدری محمد نواز صاحب کی آئندہ زندگی میں آ
