وزیرآباد(نا مہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت میاں انوار الحق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف قانون سازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جو برسوں سے قبضہ مافیا کے ظلم کا شکار ہیں، اب ریلیف حاصل کریں گے، یہ قانون نہ صرف سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے میں مدد دے گا بلکہ غریبوں کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت بنے گا،غربا کی زمینوں کے اصل مالکان کے حوالہ سے حکوت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے لوگ 50.50سالوں تک عدالتوں کے چکر میں پڑے رہتے تھے اب فوری فیصلے سے عوام کو ریلیف ملا ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے اس فیصلے سے عوام خوش ی سے نہال ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی حکومت کا یہ اقدام صرف زمینوں کی واگزاری تک محدود نہیں بلکہ یہ قانون کی بالادستی، انصاف اور عوامی حقوق کے تحفظ کی علامت ہے، کئی خاندان دہائیوں سے مقدمات، تھانوں اور دفاتر کے چکر لگا رہے تھے، مگر اب قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے انہیں حقیقی ریلیف ملا ہے۔
