سال 2025 کی رخصتی اور نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافتی یکجہتی، بھائی چارے اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے میں آئی

Spread the love

جہلم (محمد نوید راجہ)
سال 2025 کی رخصتی اور نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر جہلم پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافتی یکجہتی، بھائی چارے اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے میں آئی، جب جہلم پریس کلب کے معزز ممبر مقصود احمد نقیبی کی جانب سے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں ایک سادہ مگر نہایت پروقار عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
یہ تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں جہلم پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور پرنٹ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب خوشگوار ماحول، باہمی احترام اور صحافتی یکجہتی کی عملی تصویر پیش کرتی رہی تقریب سے معزز میزبان مقصود احمد نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے صحافت کے چیلنجز، ذمہ داریوں اور مستقبل کے تقاضوں پر روشنی ڈالی ان کے خطاب کو شرکاء نے نہایت توجہ اور دلچسپی سے سنا اور اسے بامقصد اور فکر انگیز قرار دیا۔
اس موقع پر سینئر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے مقصود احمد نقیبی کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک ہی چھت تلے پرنٹ، الیکٹرانک اورڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو اکٹھا کرناکوئی آسان کام نہیں، مگر مقصود احمد نقیبی نے خلوص نیت، بہترین میزبانی اور صحافت سے وابستگی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیاسینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف صحافی برادری میں ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ آنے والے وقت میں پریس کلب کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے مقصود احمد نقیبی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاآخر میں شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئے سال 2026 میں جہلم پریس کلب صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں