محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کیلئے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی

Spread the love

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کیلئے سیاسی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری اعلامئیےکے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اپنے سرکاری عہدے یا حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ تعلیم نے مزید وضاحت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پر ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کسی قسم کی سیاسی تشہیر، حمایت یا مخالفت پر مکمل پابندی عائد کردی گی ہے اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں تادیبی اقدامات بھی شامل ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں