گکھڑ یونین جہلم کے صدارتی انتخاب میں راجہ عامر کیانی کی شاندار کامیابی نے گکھڑ برادری میں جوش و ولولہ کی نئی روح پھونک دی

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ)
گکھڑ یونین جہلم کے صدارتی انتخاب میں راجہ عامر کیانی کی شاندار کامیابی نے گکھڑ برادری میں جوش و ولولہ کی نئی روح پھونک دی ۔ محمدی چوک جہلم سے تعلق رکھنے والے راجہ عامر کیانی کے صدر منتخب ہونے پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہےنو منتخب صدر کو مختلف تنظیموں، برادریوں کے نمائندوں اور معزز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا، جبکہ اس انتخاب کو گکھڑ برادری کے اعتماد اور اتحاد کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر گکھڑ فیڈریشن جہلم کےعہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ عامر کیانی کی قیادت میں یونین مزید مضبوط، فعال اور عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیادت علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل، نوجوانوں کی شمولیت اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ میں عملی اقدامات کرے گی۔فیڈریشن کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ راجہ عامر کیانی ایک باصلاحیت، متحرک اور عوام دوست شخصیت کے حامل ہیں، جو باہمی اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے گکھڑ برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آخر میں اہلِ علاقہ اور برادری کے بزرگ شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ راجہ عامر کیانی کو اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے، حق و انصاف کے ساتھ قیادت کرنے اور عوام کی خدمت کا جذبہ برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں