جہلم شہر کے عین وسط میں واقع محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کو بالآخر بااثر افراد سے واگزار کروا لیا گیا

Spread the love

جہلم(محمد نوید راجہ )
جہلم شہر کے عین وسط میں واقع محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کو بالآخر بااثر افراد سے واگزار کروا لیا گیا محکمہ اوقاف نے بھرپور اور سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے جاری غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کر دیا اور اراضی باقاعدہ لیز ہولڈر وحید اکرم میر کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اہلِ محلہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر طویل عرصے سے ناجائز قبضہ کیا گیا تھا، جس کے باعث نہ صرف حکومتی ریکارڈ متاثر ہو رہا تھا بلکہ ریاستی رِٹ بھی مسلسل چیلنج کی جا رہی تھی۔ لیز ہولڈر وحید اکرم میر نے متعدد بار قانونی اور پرامن طریقے سے اراضی واگزار کروانے کی کوشش کی، تاہم بااثر عناصر کی پشت پناہی کے باعث انہیں شدید مشکلات اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑاصورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ اوقاف نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کے لیے رجوع کیا۔ جس پرگزشتہ روز ایک بھرپور آپریشن کے دوران پولیس فورس، پیرا فورس اور محکمہ مال کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی قبضے ختم کروا دیے اور قیمتی اراضی مکمل طور پر واگزار کروا لی کارروائی کے بعد اراضی لیز ہولڈر وحید اکرم میر کے حوالے کر دی گئی، جنہوں نے فوری طور پر دو کنال اراضی پر چار دیواری کی تعمیر شروع کروا دی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی غیر قانونی مداخلت کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جاسکےوحید اکرم میر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو، ڈپٹی کمشنرمیر رضا اوزگن اور محکمہ اوقاف کے متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاستی اداروں کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ چند ماہ قبل انہوں نے چاردیواری کی تعمیر کے لیے سامان موقع پر رکھا تھا، جو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے تاکہ سرکاری سطح پر کارروائی کرتے ہوئے سامان برآمد کروایا جا سکے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف ایک مثال ہے، آئندہ بھی سرکاری و اوقاف کی اراضی پر ناجائز قبضے کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ نہ صرف قابلِ سزا جرم ہے بلکہ ایسے اقدامات سے جیل، بھاری جرمانے اور مستقل قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں