وزیر آباد (نامہ نگار)حکومتی عدم توجہی اور محکمہ ریلوے کی مجرمانہ غفلت سے ماضی میں لاکھوں روپے ماہانہ ریونیو فراہم کرنے والا جامکے چٹھہ تاریخی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک 2025 بھی گزر گیا لیکن ایک بھی ٹرین کا سٹاپ بحال نہ ہو سکا 15سال سےکسی بھی ٹرین کا سٹاپ نہ ہونے کے باوجود ملازمین لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں وزیرآباد تا فیصل آباد ریلوے ٹریک پر جا مکے چٹھہ ریلوے اسٹیشن کو کسی بھی ٹرین کے سٹاپ سے محروم رکھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے جا مکے چٹھہ ریلوے اسٹیشن کی بنیاد 1891میں رکھی گئی جبکہ وزیرآباد تا فیصل آ باد 1882میں بچھایا گیا اس کی مکمل عمارت 1897میں تیار کی گئی جس میں ریلوے اسٹیشن کی خو بصورت اور تا ریخی عمارت ریلوے سٹینڈ ،مال گودام ،بتی گودام 8لگژری میل فی میل انتظار گا ہیں 18عدد ملازمین کے کواٹر اور ریلوے اسٹیشن کے دونوں اطراف قا ئم پھا ٹک کے سا تھ ملا زمین کی پختہ رہا ئش گا ہیں جو اب محکما نہ غفلت اور لا پر واہی کی داستان پیش کر رہے ہیں ریلوے ریکارڈ کے مطا بق 2010میں اس ریلوے اسٹیشن پر 6پسینجر اور ایک اکا نومی ٹر ین رکتی تھی اور اس ریلوے اسٹیشن کی اس وقت ما ہا نہ انکم لاکھوں روپے تک تھی پورے ملک کی طر ح ریلوے کے بحر ان نے اس ریلوے اسٹیشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کسی مسا فر نے اس اسٹیشن سے آخری ٹکٹ 2010میں خر یدا جس کے بعد آج تک ریلوے اسٹیشن پر تعینا ت عملہ لاکھوں روپے کی سیلر ی لینے کے باوجود بے کار بیٹھا ہے جبکہ قومی خز انے کو ان کا بوجھ برداشت کر نا پڑھ رہا ہے مال برداری کے حسا ب سے اس اسٹیشن کا شمار وزیرآباد تا فیصل آ باد ریلوے ٹر یک پر پہلے 10منا فع بخش ریلوے اسٹیشنز میں ہوتا تھا سو ل سو سا ئٹی نے ریلوے اسٹیشن کی بحا لی کے لئے ہر ممکن تعاو ن کا یقین دلانے کے باوجود بھی جا مکے چٹھہ ریلوے اسٹیشن سٹا پ کی بحا لی نہ ہو سکی جامکےچٹھہ اور گردونواح کے 40سے زائد دیہاتوں کے لاکھوں شہری سستی اور پرسکون سفری سہولت سے مستفید اب تک نہیں ہو سکے جا مکے چٹھہ اور گردونواح کے قصبات کے رہائشیوں نے وزیرریلوے ڈی ایس ریلوے سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقہ بھر کے درجنوں دیہات اور ہزاروں شہریوں کو سستی اور آرام دہ سواری ٹرین کا فوری سٹاپ بحال کیا جائے اور تاریخی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک ملازمین کی رہائشوں مال گودام دونوں اطراف ریلوے پھاٹک کی قدیمی کوارٹرز جو زمین بوس ہو گئے ہیں ان کو تباہی وبربادی سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں
