ریجنل ڈائریکٹر گجرات محمد رشید سندھو نے پلاٹ مالکان سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر بابر رحمن ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ صبیح ذکا ء اور ریجنل ڈائریکٹر گجرات محمد رشید سندھو نے پلاٹ مالکان سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بابر رحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پیداواری صلاحیت ایکسپورٹ اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ و برینڈنگ کے فروغ کے لیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو جلد از جلد آباد کیا جائے اور اس مقصد کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ایک اسپیشل سیکٹورل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت فیکٹریوں کی جلد تعمیر کے لیے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ساتھ مل کر آسان قرضہ جاتی اسکیم پر کام کرنے کو تیار ہے اجلاس میں چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد محمد جمال بھٹہ اور چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل نے مہمانوں اور پلاٹ مالکان کا شکریہ ادا کیا جبکہ مشترکہ طور پر یہ تجویز دی گئی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آسان روزگار اسکیم کے تحت پلاٹ مالکان کو رہائشی ایریاز سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد منتقل کرنے کے لیے ایک کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک کے آسان اور بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں جن کی واپسی کی مدت آٹھ سال ہں و پلاٹ مالکان کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق چیئرمین مہر شکیل اعظم اور کامران عباس بھٹہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اس منصوبے میں مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز سے وابستہ مقامی صنعتکاروں کی جانب سے 100 کروڑ روپے کی نجی سرمایہ کاری کے باوجود پنجاب حکومت کی عدم توجہ کے باعث سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد بروقت آباد نہ ہو سکی جس پر انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ صدیوں پر محیط رہائشی ایریاز میں قائم کٹلری کلسٹر کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد منتقل کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ دیا جائے اور اس عمل کی خود نگرانی کی جائے جبکہ اجلاس کے اختتام پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور گیپکو کے آفیسرز نے مقامی کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں