صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب امتیاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری راجہ فیاض اکبر جنجوعہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے راہنما بابو محمد شبیر کو صدر پی پی35 مقرر،نوٹیفیکیشن جاری۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب امتیاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری راجہ فیاض اکبر جنجوعہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،بابو محمد شبیر نے نوٹیفیکیشن وصول کرلیا۔بابو محمد شبیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے غیر متزلزل وابستگی ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی پی پی35کا مجھے پارٹی کی طرف سے صدر مقرر کیا گیا ہے اور میں چیئرمین بلاول بھٹو کی فکر انگیز قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا قومی نظریاتی اور تنظیمی کردار بھرپور انداز میں ادا کروں گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں عامر مغل،ذوالفقارر زبیر میر،ملک زاہد،جمیل احمد مغل ودیگر نے بابو محمد شبیرصدر پی پی 35مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں