موٹاپہ جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ بن چکا ہے

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) موٹاپہ جسمانی بیماریوں کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔ خوراک کو اعتدال میں رکھنے اور روزانہ چہل قدمی کو معمول بنانے سے جسمانی موٹاپہ سے بچا جا سکتا ہے۔ 30 منٹ کی ورزش اور پیدل چلنے کی عادت جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تابش ملک نے النور سوسائٹی کے زیر صدارت ڈاکٹر سیّد رضا سلطان خصوصی اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈاکٹر سیّد وجاہت رضا، شبیہ الحسن زیدی، فریدہ منظور، نسیم رضا، سعادت رضا، سلیم ضیاء، حسیبہ غوری، شفاعت علی رضا، طاہر قاسم شاہ، محمد تنویر ملک و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا موٹاپہ ذہنی، قلبی، جسمانی عارضہ کا موجب اور روزمرّہ کے معمولات میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔خواتین میں جسمانی موٹاپہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ روزمرّہ کی خوراک میں ردوبدل اور احتیاتی تدابیر اختیار کرکے نہ صرف بہت سے امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں بلکہ امراض قلب ہاء بلڈ پریشر پر کنٹرول پا سکتی ہیں زود ہضم سادہ غذا کو اپنی خوراک کا حصّہ بنانے اور ورزش کو معمول اور سیلف میڈیکشن سے اجتناب کرکے جسمانی خدوخال کو سمارٹ اور زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں